حفاظتی اقدام :چین سے واپسی پر امریکی صحافیوں کو اپنے فونز جمع کر انا پڑے
ایئر فورس ون (اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ کے ہمراہ سفر کرنے والے صحافیوں سے چین میں استعمال کیے گئے موبائل فونز جمعرات کو غیر معمولی حفاظتی اقدام کے تحت واپس لے لیے گئے ۔
یہ اقدام صدارتی طیارے ایئر فورس ون کی شینزین سے روانگی کے وقت کیا گیا۔ صحافیوں کو ہدایت کی گئی کہ چین میں استعمال شدہ فونز سگنل روکنے والے خصوصی فیراڈے بیگز میں رکھیں، جو امریکا پہنچنے تک بند رہیں گے ۔ وائٹ ہاؤس کے عملے کے عارضی برنر فونز بھی ایک معاون نے جمع کرلیے تاکہ انہیں تلف یا ان کا ڈیٹا مٹا دیا جائے ۔ بعض صحافیوں نے چین آمد سے قبل اپنے ذاتی فون، لیپ ٹاپ اور سمارٹ واچز حفاظتی بیگز میں رکھ دئیے تھے ، تاہم انہیں واپسی پر استعمال کی اجازت تھی۔ چین میں معمول کے فون استعمال کرنے والے صحافی واپسی پر ان سے محروم رہے ۔ یہ اقدامات ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر پیوٹن سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments