میری حیاتیاتی عمر اصل عمر سے 13سال کم ہے :علی ظفر
لاہور (آئی این پی) گلوکار و اداکار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک خصوصی طبی ٹیسٹ کے مطابق ان کی حیاتیاتی عمر اصل عمر سے 13 سال کم ہے ۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے ۔۔
بتایا کہ انہوں نے امریکا سے عمر کا اندازہ لگانے والا مخصوص ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج نے انہیں حیران کر دیا۔گلوکار کے مطابق ٹیسٹ میں جسم کے خلیوں کی سطح پر عمر کا اندازہ لگایا گیا جو ان کی حقیقی عمر سے 13 سال کم نکلی۔علی ظفر نے بتایا کہ وہ روزانہ مراقبہ اور ورزش کرتے ہیں جبکہ صحت مند خوراک اور مثبت سوچ کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ان کے مطابق ذہنی سکون اور تناؤ سے دور رہنا جسمانی صحت برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments