شوہر کی بے وفائی سب سے بڑا دھوکا ہے :حنا بیات

شوہر کی بے وفائی سب سے بڑا دھوکا ہے :حنا بیات

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ اور میزبان حنا بیات نے خواتین کے شوہروں پر مکمل انحصار اور ازدواجی زندگی میں ناجائز تعلقات کے اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔۔۔

ایک مارننگ شو میں ازدواجی زندگی میں ناجائز تعلقات کے حوالے سے حنا بیات نے کہا ہے کہ ایسے تعلقات کسی صورت قابلِ قبول نہیں، کیونکہ یہ شریکِ حیات کی عزتِ نفس اور جذباتی تحفظ کو ختم کر دیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ایسا معاملہ ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ رشتے میں سب سے بڑی بے وفائی ہے ، جسمانی تعلق کو ایک طرف بھی رکھ دیا جائے تو میاں بیوی کا رشتہ گہری جذباتی وابستگی پر قائم ہوتا ہے ، جو مضبوط ہونے کے باوجود ایک لمحے میں ٹوٹ سکتا ہے ۔حنا بیات نے کہا کہ بیوی کیلئے شوہر کی بے وفائی سب سے بڑا دھوکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...