137ملین ویوز ، 2سالہ بچے کیلئے گریجوایشن تک مفت تعلیم
ممبئی(نیٹ نیوز)چشمہ لگا کر منفرد انداز میں پوز دینے والا بھارتی بچہ سوشل میڈیا پر چھا گیا، معروف گاڑی ساز کمپنی کے ایک شوروم مالک نے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا وعدہ کر لیا۔بھارتی ریاست مہاراشٹر سے۔۔۔
تعلق رکھنے والے 2 سالہ رودرانش سنگھ ٹھاکر کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی جسے اب تک 137 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے ۔ رودرانش 9 نومبر کو اپنے والدین اور بڑی بہن کے ہمراہ نیا سکوٹر لینے شوروم پہنچا تھا جہاں چشمہ پہنے اور ہاتھ جیبوں میں ڈالے اس کے منفرد انداز میں پوز دینے کی ویڈیو بنائی گئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔شوروم کے مالک نے بچے اور اس کے اہل خانہ کو مدعو کرکے اعلان کیا کہ میں رودرانش کی محبت میں اس کے کے جی ون سے گریجوایشن تک تعلیم کے تمام اخراجات برداشت کرنے کے لیے تیار ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments