سوشل میڈیا پر وائرل خلائی مخلوق کی ویڈیو حقیقی قرار
لاس ویگاس(نیٹ نیوز)امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک گھر کے باہر مبینہ خلائی مخلوق کی ویڈیو ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔۔
، جس کے بارے میں ایک ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو میں کوئی ایڈیٹنگ یا مصنوعی تبدیلی نہیں کی گئی۔ویڈیو میں نظر آنے والی چیز کی حقیقت پر ماہرین کی آرا مختلف ہیں اور اسے خلائی مخلوق قرار دینے کے حوالے سے کوئی حتمی ثبوت سامنے نہیں آیا۔یہ واقعہ 30 اپریل اور یکم مئی 2023 کی درمیانی شب پیش آیا تھا، جب لاس ویگاس کے نوجوان اینجل کینمور نے اپنے گھر کے پچھلے صحن میں دو غیر معمولی مخلوقات دیکھنے کا دعویٰ کیا اور فوری طور پر ایمرجنسی سروس 911 پر فون کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار بھی گھر پہنچ گئے ۔ اس دوران ایک اہلکار نے بتایا کہ اس نے بھی آسمان پر ایک روشن چیز کو تیزی سے گزرتے دیکھا تھا، جبکہ اس کے ایک ساتھی نے بھی آسمان سے کوئی چیز گرتے دیکھنے کا ذکر کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments