آسٹریلیا کے پہلے جنگی بحری جہاز کا ملبہ 128 سال بعد مل گیا
سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں بنائے گئے پہلے آسٹریلوی جنگی بحری جہاز، Spitfire کا ملبہ کوئنز لینڈ کے شمالی ساحل پر ڈوبنے کے 128 سال بعد مل گیا ہے ممکنہ روسی حملے کا مقابلہ کرنے کے۔۔۔
لیے 1855 میں سڈنی میں 62 فٹ کا یہ بحری جہاز لانچ کیا گیا تھا۔دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ اسپِٹ فائر میں رساو پیدا ہوگیا تھا اور 21 اگست 1898 کو پائپر جزیرے کے قریب ڈوب گیا تھا ۔متعدد ایجنسیوں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 اگست کو، ایک غوطہ خور ٹیم اور مشینری کا استعمال کرتے ہوئے ایک ماہ طویل تلاش کے بعد ایک رائل آسٹریلین نیوی مائن ہنٹر بحری جہاز نے تقریباً تین ماہ قبل 52 فٹ لمبا ملبہ پایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments