دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو فتح یقینی دکھائی دینے لگی

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو فتح یقینی دکھائی دینے لگی

تیسرے روز سری لنکا نے دوسری اننگز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 309رنز بنا لیے ،پاکستان کے خلاف 82رنز کی مجموعی برتری حاصل سونال دینوشا 54اور کوشال مینڈس 53رنز بنا کر نمایاں رہے ، عامر جمال نے 3، محمد عباس اور رضا اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 93 اوورز کے کھیل میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنا لیے ہیں، جس کے بعد مہمان ٹیم کو پاکستان کے خلاف 82 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے تاہم اس کی صرف ایک ہی وکٹ باقی ہے اور میچ میں پاکستان کی فتح یقینی دکھائی دے رہی ہے ،سری لنکا کی جانب سے سونال دینوشا 54 اور کوشال مینڈس 53 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پسندو سوریا بندارا نے 38، دھننجایا ڈی سلوا نے 37، کمنڈو مینڈس نے 16، لاہیرو اودارا نے 7، لاہیرو کمارا نے 5 اور بربتھ کے سوریا نے ایک رن سکور کیا، جب کہ تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر ملن رتنائیکے 60 رنز اور اسیتھا فرنینڈو 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے ، پاکستان کی باؤلنگ میں عامر جمال نے 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس اور رضا اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ثاقب خان اور سلمان علی آغا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی،اس سے قبل پاکستان ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز کے 98 رنز کے جواب میں 325 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی تاہم اسے 227 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔غازی غوری 54، اذان اویس 47، طیب عارف 46 اور رضااللہ 42 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے ۔سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے 5، اسیتھا فرنانڈو نے 3جبکہ ملن رتھنائیکے اور پرباتھ جے سوریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...