فاسٹ بولر علی شبیر کو قومی ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا

فاسٹ بولر علی شبیر کو قومی ٹیسٹ  سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں شامل فاسٹ بولر علی شبیر کو قومی ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے ۔۔۔

،جس کے بعد وہ قائداعظم ٹرافی سلور کے آئندہ میچ میں بہاولپور ریجن کی نمائندگی کریں گے ۔علی شبیر21 سے 24 نومبر تک لاہور بلیوز کیخلاف شیڈول میچ میں بہاولپور ریجن کی ٹیم کو دستیاب ہوں گے ۔ اس فیصلے کا مقصد نوجوان فاسٹ بولر کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...