چین میں گنج پن ختم کرنے کے لیے الیکٹرانک کنگھا تیار

چین میں گنج پن ختم کرنے کے لیے الیکٹرانک کنگھا تیار

بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی محققین نے بالوں کے جھڑنے اور گنج پن کے علاج کے لیے ایک جدید الیکٹرانک کنگھا تیار کرلی ہے۔۔

 جس نے چوہوں پر کیے گئے تجربات میں ایک ماہ کے اندر تقریباً 100 فی صد بال دوبارہ اگانے کے نتائج دئیے ہیں۔تحقیق کے مطابق اس کنگھے کے ذریعے حاصل ہونے والے نتائج عام طور پر بالوں کے جھڑنے کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا مائنوکسیڈل سے بہتر رہے جس کے استعمال سے تقریباً 70 فی صد بالوں کی بحالی ممکن ہوئی تھی۔ڈی ٹینگل نامی اس جدید ڈیوائس میں خصوصی الیکٹروڈز نصب کیے گئے ہیں جو بالوں کی جڑوں کے گرد برقی فِیلڈ پیدا کرتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی بالوں کی جڑوں تک ادویات کی ترسیل اور برقی تحریک کے ذریعے بالوں کی دوبارہ نشوونما میں مدد دیتی ہے ۔اس تحقیق کے نتائج سائنسی جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...