سیٹ پر کریو ممبر کی لاش کی موجودگی میں شوٹنگ کی:اپاسنا

سیٹ پر کریو ممبر کی لاش کی موجودگی میں شوٹنگ کی:اپاسنا

ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ اپاسنا سنگھ نے فلمی صنعت کے تلخ حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سیٹ پر عملے کے۔۔۔

 فرد کی ہلاکت کے باوجود شوٹنگ نہیں روکی جاتی اور بعض اوقات لاش کو ایک جانب رکھ کر کام دوبارہ شروع کر دیا جاتا ہے ۔ایک حالیہ انٹرویو میں اپاسنا سنگھ نے انکشاف کیا کہ فلمی سیٹ پر کام کرنے والے لائٹ مین شدید گرمی میں بلندی پر نصب روشنیوں کا انتظام کرتے ہیں جہاں بعض اوقات حادثات پیش آتے ہیں اور لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، لیکن اس کے باوجود شوٹنگ جاری رکھی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فلمی صنعت میں بھاری سرمایہ کاری ہوتی ہے اور پروڈیوسرز کے روزانہ اخراجات بہت زیادہ ہوتے ہیں، اسی لیے بعض اوقات انسانی جانوں سے زیادہ شوٹنگ مکمل کرنے کو ترجیح دی جاتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...