میچ ابھی ختم نہیں ہوا، مزید رنز بنانیکی کوشش کرینگے :ڈینوشا
آخری وکٹ پر رتھنائیکے مزید رنز بناسکے تو ہماری پوزیشن مستحکم ہو سکتی،لنکن بیٹر
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کے مڈل آرڈر بیٹر سونال ڈینوشا نے کہا ہے کہ پاکستانی بالرز نے پہلی اننگز میں عمدہ بالنگ کی جس کے باعث ہماری ٹیم مشکلات کا شکار ہوئی تاہم بیٹنگ یونٹ نے دوسری اننگز میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہتر کم بیک کیا ہے ۔میچ ابھی ختم نہیں ہوا، ہماری کوشش ہوگی کہ چوتھے روز صبح مزید رنز بنا کر برتری میں اضافہ کریں۔ اگر آخری وکٹ پر ملن رتھنائیکے مزید رنز بنانے میں کامیاب رہے تو ہماری پوزیشن مزید مستحکم ہو سکتی ہے ۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سونال ڈینوشا نے کہا کہ پہلی اننگز میں مشکلات کے باوجود کھلاڑیوں نے ہمت نہیں ہاری اور دوسری اننگز میں بھرپور مزاحمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا بھی آسان نہیں تھا، پاکستانی بالرز نے اچھی بالنگ کی تاہم ہم نے جلد بازی کے بجائے صبر سے کھیلنے کی حکمت عملی اپنائی۔ دوسری اننگز میں مزید رنز بنانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملن رتھنائیکے ابھی وکٹ پر موجود ہیں، اگر وہ مزید رنز بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ ٹیم کے لیے فائدہ مند ہو گا۔ سونال ڈینوشا نے پاکستان میں کھیلنے کے تجربے کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کرکٹ کھیلنا اچھا تجربہ ہے اور مشکل کنڈیشنز میں کھیلنے سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments