ابھی مائیکروفنانس بینک کے حصص کی عوامی فروخت مکمل
کراچی(بزنس ڈیسک)ابھی مائیکرو فنانس بینک کی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی ابتدائی عوامی پیشکش میں عام سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا عمل مکمل ہوگیا۔
عام سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی مقررہ ہدف سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ بک بلڈنگ کے عمل میں بھی ہدف سے 1.6 گنا زائد پیشکشیں موصول ہوئی تھیں۔دونوں مراحل مکمل ہونے کے بعد ابھی مائیکروفنانس بینک کے حصص کی باقاعدہ شدید 24 نومبر سے شروع ہو جائے گا۔ بینک کے آئی پی او میں مجموعی طور پر 132 ملین عام حصص فروخت کیلئے پیش کئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments