فیصل بینک کوآئی آر بی اے 2026 میں دو اعزازات سے نوازا گیا
کراچی (بزنس ڈیسک) فیصل بینک لمیٹڈ نے 12 ویں اسلامک ریٹیل بینکنگ ایوارڈز (آئی آر بی اے ) 2026 میں دو اعزازات جیت لیے ہیں۔
ایف بی ایل کو پاکستان کے بہترین میڈیم سائز اسلامی ریٹیل بینک 2026 کا ایوارڈ دینے کے ساتھ پاکستان میں اسلامی بینکاری کے فروغ کے اعتراف میں آئی آر بی اے ایکسی لینس ایوارڈ 2026 بھی دیا گیا۔ایف بی ایل کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے اس کامیابی پر کہا کہ یہ اعزازات پاکستان میں اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں کا اعتراف ہے ۔ ایک مکمل اسلامی بینک بننے کا ہمارا سفر ایک واضح وژن کے تحت جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments