ریاض :حوثیوں کا بلند ترین عمارت پر میزائل حملہ

ریاض :حوثیوں کا بلند ترین  عمارت پر میزائل حملہ

ریاض (اے ایف پی) سعودی حکام نے جمعرات کو تصدیق کی ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں دارالحکومت ریاض کے مالیاتی مرکز میں واقع ایک بلند عمارت کو نقصان پہنچا ہے ۔

 اس سے چند گھنٹے قبل شہر میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی ۔سعودی سول ڈیفنس ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حملے کے نتیجے میں عمارت کو ‘‘مالی نقصان پہنچا ہے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔’’حکام نے عمارت کا نام نہیں بتایا، تاہم جاری کی گئی تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ریاض کی بلند ترین 80منزلہ عمارت پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) ٹاور ہے ۔ اس کی بلندی 385 میٹر ہے ۔ حملے میں اس کی سات سے آٹھ منزلوں کی کھڑکیوں اور بیرونی حصے کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...