امریکی انتخابات پر کروڑوں ڈالر خرچ کرکے خود کو احمق سمجھتا ہوں:ایلون مسک
نیویارک(اے ایف پی)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن امیدواروں کی ناکامی پر کروڑوں ڈالر خرچ کرنے کو اپنی غلطی قرار دے دیا۔
نیویارک ٹائمز کے ڈیل بک کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریباً 50 کروڑ ڈالر خرچ کرنے کے باوجود خاطرخواہ نتائج حاصل نہیں ہوئے ، جس پر خود کو احمق سمجھتا ہوں۔ مسک کا مقصد ایوان نمائندگان، سینیٹ یا صدارت میں مخالف جماعت کو کامیاب کرانا تھا، تاہم یہ کوشش ناکام رہی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکی انتخابات صرف پیسے سے نہیں جیتے جا سکتے ۔ مسک نے کہا کہ دوبارہ موقع ملے تو انتخابی مہم پر کم رقم خرچ کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments