چاندی43،سونا3700روپے مزیدسستا،ڈالر کی قدرکم
تولہ سونا 3لاکھ 95ہزار236، دس گرام3لاکھ 38ہزار 851روپے کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کی کمی سے 3727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3700 روپے کی بڑی کمی سے 3 لاکھ 95 ہزار236 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3172 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 38 ہزار 851 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 43 روپے کی کمی سے 5005 روپے ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے کی کمی سے 276.52 روپے پر بند ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments