یانگو پاکستان ایپ میں بینک کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت متعارف
اسلام آباد(بزنس ڈیسک) یانگو گروپ کے ذیلی ادارے یانگو پاکستان نے بینک کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔
صارفین اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز یانگو ایپ سے منسلک کر کے اپنی رائیڈز، ڈیلیوریز اور دیگر خدمات کی ادائیگی ڈیجیٹل طریقے سے کر سکیں گے ۔ اس اقدام کے ساتھ یانگو رائیڈ پاکستان کی پہلی رائیڈ ہیلنگ سروس بن گئی ہے جو کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم کر رہی ہے ۔صارفین اپنے یانگو اکاؤنٹ کے ساتھ ویزا، ماسٹر کارڈ، پے پاک، یونین پے سمیت کسی بھی بینک کارڈ کو منسلک کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments