اسٹاک ایکسچینج ،تیزی برقرار، انڈیکس477پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج ،تیزی برقرار، انڈیکس477پوائنٹس بڑھ گیا

سرمایہ کار محتاط،کے ایس ای 100انڈیکس 176,772پوائنٹس پر بند ہوا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں جمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہاجس کے نتیجے میں 100انڈیکس میں 450سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ابتدائی سیشن میں انڈیکس میں خاصی تیزی اور اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ اس دوران انڈیکس 177,929.61 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، تاہم صبح کی تیزی کے بعد مارکیٹ میں بڑھوتری کا رجحان کمزور پڑگیا اور دوپہر کے سیشن میں انڈیکس بتدریج اپنے حاصل کردہ پوائنٹس کھونے لگا۔دوپہر کے قریب فروخت کا دباؤ بڑھنے سے بینچ مارک انڈیکس مزید نیچے آگیا، تاہم کاروبار کے آخری حصے میں مارکیٹ نے مختصر بحالی کی کوشش کی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 477.85 پوائنٹس کے اضافے سے 176,772.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...