الیگزینڈر زیوریف کیخلاف سابقہ پارٹنر نے ایک اور مقدمہ دائر کردیا
برلن (سپورٹس ڈیسک)ٹینس کی عالمی نمبر ایک پوزیشن پر موجود جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف کو سابقہ پارٹنر برینڈا پیتیا کی جانب سے نئے قانونی چیلنج کا سامنا ہے ۔۔۔
برینڈا پیتیا نے الزام عائد کیا ہے کہ زیوریف نے گھریلو تشدد کے مقدمے کے اختتام کو غلط انداز میں پیش کرتے ہوئے اپنی بے گناہی ثابت ہونے کا دعویٰ کیا۔ وہ عدالت سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ ٹینس سٹار کو مستقبل میں ایسے بیانات دینے سے روکا جائے اور انہیں ہرجانہ بھی ادا کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments