ایشیا کپ کرکٹ رائزنگ سٹارز ،پاکستانی مہم کا آج آغاز
لاہور (سپورٹس ڈیسک)دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز اے سی سی مینز ایشیا کپ کرکٹ رائزنگ سٹارز2026 میں اپنی مہم کا آغاز۔۔
آج متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے کرے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ قطر کے شہر دوحہ میں یونیورسٹی آف دوحہ فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔آٹھ ٹیموں پر مشتمل50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ19 نومبر سے شروع ہوچکا ہے اور29 نومبر تک جاری رہے گا۔پاکستان شاہینز کی قیادت عبدالصمد کریں گے جبکہ قومی ٹیم15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں افغانستان اے ،بنگلہ دیش اے ، ہانگ کانگ اور سری لنکا اے شامل ہیں،جبکہ گروپ بی میں پاکستان شاہینز،بھارت اے ، متحدہ عرب امارات اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments