بھارت:اترپردیش میں دولہا بلڈوزر پر بارات لیکر پہنچ گیا
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں 1 دولہا شادی کے لیے لگژری گاڑی یا گھوڑے کے بجائے بلڈوزر پر سوار ہو کر دلہن کے گھر پہنچ گیا۔
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں 1 دولہا شادی کے لیے لگژری گاڑی یا گھوڑے کے بجائے بلڈوزر پر سوار ہو کر دلہن کے گھر پہنچ گیا۔انوکھی بارات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، دولہا کی شناخت عبد الکلام کے نام سے ہوئی ہے ، جو روایتی عروسی لباس اور سہرا پہنے بلڈوزر پر سوار ہوکر دلہن کے گھر روانہ ہوا۔اس منفرد بارات دیکھنے کے لیے راستے میں سیکڑوں افراد جمع ہو گئے ، جبکہ کئی لوگوں نے اس منظر کو اپنے موبائل فون میں محفوظ کر لیا۔اطلاعات کے مطابق ابتدا میں بارات کے لیے لگژری گاڑی کا انتظام کیا گیا تھا، تاہم دولہا نے اصرار کیا کہ وہ بلڈوزر پر سوار ہو کر جائے گا۔اہل خانہ اور دیگر افراد کی جانب سے اسے فیصلے سے باز رکھنے کی کوششیں بھی کی گئیں، تاہم دولہا اپنے فیصلے پر قائم رہا۔بارات کھٹینہ بازار کے قریب واقع گاؤں ارکاپور سے روانہ ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments