وہ تصویر جسے موجودہ فوٹوگرافی کی بنیاد قرار دیا جاتا ہے
پیرس(نیٹ نیوز)اوپر لگی تصویر حقیقت یہ بارش کے بعد کسی مقام پر کھڑے پانی سے چھلانگ لگا کر گزرنے کی کوشش کرنے والے شخص کی بلیک اینڈ وائٹ فوٹو ہے ۔
مگر فرانسیسی فوٹوگرافر ہنری کارٹیئر بریسن کی کھینچی گئی یہ تصویر دنیا کی 100 سب سے زیادہ بااثر تصاویر میں سے ایک قرار دی جاتی ہے ۔1932 کی اس تصویر کا عنوان Behind the Gare Saint-Lazare ہے ۔ فوٹوگرافر نے ثابت کیا کہ کیسے ایک سیکنڈ کے ایک ہزارویں حصے میں تمام عناصر کو مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا جاسکتا ہے ۔اس تصویر کو سٹریٹ فوٹوگرافی کی بنیاد قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس سے قبل تصاویر پہلے سے طے شدہ انداز سے کھینچی جاتی تھیں۔ ہنری کارٹیئر نے تصویر کے ذریعے ثابت کیا کہ روزمرہ کی عام زندگی کے غیرمتوقع لمحات کو بھی کیمرے کے ذریعے فن پارے میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments