چینی حجام کی 1 بال والے گاہک کی شاہانہ خدمت کی ویڈیو
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک حجام نے پیشہ ورانہ مہارت اور تمام گاہکوں کے ساتھ یکساں سلوک کی ایک دلچسپ مثال قائم کر دی۔
لاؤ چیاؤ نامی حجام کے پاس ایک ایسا گاہک آیا جس کے سر پر صرف ایک بال تھا لیکن اس نے ایک بال والے گاہک کو بھی نظر انداز نہیں کیا بلکہ اسے سر کو باقاعدہ شیمپو سے دھونے ، کنڈیشنر لگانے اور مکمل مالش جیسی تمام سہولتیں فراہم کیں۔چینی حجام کی اس دلچسپ مثال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درمیانی عمر کا ایک شخص جس کے سر پر صرف ایک بال موجود ہے ، حجام کی دکان پر کرسی پر بیٹھا ہے جسے حجام انتہائی سنجیدگی اور پیشہ ورانہ انداز میں اسے مکمل سیلون ٹریٹمنٹ دے رہا ہے جیسے اس کے سامنے گھنے بالوں والا کوئی عام گاہک بیٹھا ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments