دو روزقبل قتل ہونیوالی خاتون کی نعش برآمد

دو روزقبل قتل ہونیوالی  خاتون کی نعش برآمد

دو روز قبل قتل کی جانے والی خاتون کی نعش برآمد ،

لا لیاں (نما ئندہ دنیا )تفصیلات کے مطابق لالیاں کے نواحی علاقہ بڑانہ میں 44 سالہ شادی شدہ عظمٰی زوجہ خضر حیات بھٹی کو دو روز قبل گھریلو ملازم فیصل ولد محمد بخش قوم پاولی نے قتل کر کے لاش بھوسے کے ڈھیر میں چھپا دی تھی ، مقتولہ کے دو بچوں کے بیان کے مطابق بظاہر موت سر میں اینٹ لگنے سے ہوئی تاہم پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم کی رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں