ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی غفلت ،نوابانوالہ میں گندگی کے ڈھیر

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی غفلت ،نوابانوالہ میں گندگی کے ڈھیر

اہل علاقہ بیماریوں کا شکار بن رہے ہیں،شکایات کے باوجود صورتحال خراب

فیصل آباد(سی رپوٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے سمن آباد سے ملحقہ نوابانوالہ گندگی کے ڈھیر وں میں تبدیل ہوگیا۔فیصل آبادسمن آباد سے ملحقہ محلہ نوابانوالہ میں تعینات فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین اور افسروں کی غفلت کی وجہ سے پورا علاقہ گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہوا دکھائی دیتا ہے ۔ محلہ نوابانوالہ کی صفائی ستھرائی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے بھی کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے ۔ جس کے باعث اہل علاقہ بہت سی بیماریوں کا بھی شکار بن رہے ہیں۔ اہل علاقہ کی جانب سے متعدد بار شکایات کا اندراج بھی کروایا گیا لیکن صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہو سکی۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام اقدامات اٹھائیں تاکہ اہل علاقہ کو صاف ستھرا اور صحت افزا ماحول میسر آ سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں