ہاکی سٹیڈیم میں کبڈی کے مبصر طیب گیلانی کا دفتربند کرنے کی حمایت

 ہاکی سٹیڈیم میں کبڈی کے مبصر طیب  گیلانی کا دفتربند کرنے کی حمایت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی جانب سے ہاکی سٹیڈیم میں کبڈی کے مبصر طیب گیلانی کا دفتربند کرنے پر ڈسٹرکٹ و ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے ۔۔

عہدیداران بھی میدان میں آگئے اور الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے صدررانا عمران اور سیکرٹری جنرل شہباز رندھاوا کا کہنا ہے کہ طیب گیلانی کبڈی ایسوسی ایشن کے نام پر عرصہ دراز سے فراڈ کررہا ہے ۔ کسی بھی کبڈی ایسوسی ایشن یا کبڈی فیڈریشن سے اسکا کوئی تعلق نہیں، انتظامیہ نے ہاکی سٹیڈیم سے دفتر ختم کر کے اچھا اقدام کیا ۔ دوسری جانب طیب گیلانی نے الزامات کو مسترد کرتے دفتر سیل کرنے کیخلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں