ٹو بہ: 29کھلے ریلوئے کرا سنگ ، حفاظتی اقدامات نہیں ہو سکے

ٹو بہ: 29کھلے ریلوئے کرا سنگ ، حفاظتی اقدامات نہیں ہو سکے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ ریلوے کی طرف سے فیصل آباد سے شورکوٹ تک ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ریو نیو حدود میں بغیر ڈیو ٹی ملازمین 29کھلے ریلوئے کرا سنگ پر۔۔۔

 آئے روز حادثات مین انسانی جانوں کے ضیاع کے باوجود پھاٹک لگانے کیلئے اقدامات عمل میں نہیں لائے جاسکے ،ذرائع کے مطابق مذکورہ حدود میں صرف 13پھاٹک منظور شدہ ہیں ،جہاں ریلوئے ملازمین ڈیو ٹی انجام دے رہے ہیں ،جبکہ29 کھلے ریلوئے کراسنگ طویل عرصہ سے مہلک حادثات کا باعث بنتے چلے آرہے ہیں ،جن میں کئی افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،تاہم آئے روز ہو نے والے سنگین حادثات کے باوجود پاکستان ریلوئے حکام کی طرف سے آج تک نہ ہی مذکورہ خونی ریلوئے کراسنگ ختم کئے گئے اور نہ ہی ان میں پھاٹک لگانے کے لئے کسی قسم کے اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں ،حادثات کے بعد مقامی انتظامیہ کی طرف سے رسمی طور پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کھلے پھاٹکوں کی تفصیلات اعلیٰ حکام کو بھجوادی جاتی ہیں ،لیکن مذکورہ اقدامات صرف کاغذی کار روائی تک محدود ہیں ،اور اس سلسلہ میں کبھی کو ئی پیش رفت نہیں ہو سکی ،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام کھلے ریلوئے کراسنگوں پر پھاٹک کی تنصیب کے لئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں