جھنگ روڈ : سٹریٹ لائٹس عرصہ سے بند، وارداتیں عام

جھنگ روڈ : سٹریٹ لائٹس عرصہ سے بند، وارداتیں عام

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)مرکزی شاہراہ جھنگ روڈ کی سٹریٹ لائٹس ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث عرصہ دراز سے بند،ضلع کی معروف شاہراہ پر۔۔۔

 سٹریٹ لائٹس کا بند ہونا سوالیہ نشان ہے جرائم پیشہ عناصر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آئے روز شہریوں سے قیمتی اشیا لوٹنے میں مصروف ہیں ،ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے خاموش،عوامی حلقوں کا نوٹس لے کر لائٹس چالو کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،فیصل آباد کی مرکزی شاہراہ جھنگ روڈ پر عرصہ دراز سے نصب سٹریٹ لائٹس ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت کے باعث ناکارہ ہونے لگیں مذکورہ شاہراہ وی آئی پی موومنٹ کے لحاظ سے فیصل آباد کی معروف ترین شاہراہ ہے اس کے ساتھ ساتھ مذکورہ شاہراہ پر ایوب ایگریکلچر ریسرچ سنٹر،چلڈرن میڈیکل کمپلیکس،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کیمپس،ایگریکلچر کمیونٹی کالج،ائیر فورس سلیکشن سنٹر،انٹرنیشنل ایئرپورٹ جیسے بڑے سرکاری محکمے اور ادارے بھی واقع ہیں،رانا توصیف احمد،غلام رسول،رانا بابر،اکرام شہزاد،ساجد روشن،رانا فاروق خاں،چودھری بھولا گجر اور دیگر نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں