جھنگ میں تجاوزات کیخلاف آ پریشن ڈرامہ ثابت ہو نے لگا

جھنگ میں تجاوزات کیخلاف آ پریشن ڈرامہ ثابت ہو نے لگا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)میونسپل کمیٹی جھنگ کی جانب سے تجاوزات صرف ایک ڈرامہ سیریل بن کر رہ گیا صرف وقت کا ضیاع اور عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔۔۔

 شہر کی مین شاہراہوں سمیت بازاروں اور مارکیٹوں میں تجاوزات کی بھر مار نے انکروچمٹ افسروں کی کارکردگی پر سوال اٹھا دئیے ذ رائع کے مطابق میونسپل کمیٹی کی طرف سے تجاوزات بارے جو آپریشن کیا جاتا ہے وہ صرف ڈرامہ ہوتا ہے کیونکہ بلدیہ کی گاڑیاں دیکھ کر دکاندار اپنا سامان ایک سائیڈ پر کر دیتے ہیں جیسے ہی بلدیہ کی گاڑیاں وہاں سے چلی جاتی ہیں پھر سے تجاوزات قائم کر دی جاتی ہیں اگر کسی دوکاندار کی قسمت بری ہو تو اسکا پھٹہ یا بوڑد بلدیہ کے انکروچمٹ افسر اپنے سٹور روم میں لے جاتے ہیں جسکو بغیر جرمانہ کے دس منٹ بعد وہ ہی سامان دکاندار کو واپس دے دیا جاتا ہے اگر آپکو بلدیہ کے سٹور روم میں کوئی سامان دکھائی دیگا تو ان دکانداوں کا سامان دکھائی دے گا جنکی کوئی سفارش نہیں یا وہ سامان دکھائی دے گا جو اکڑ خان بن گیا ہو گا ۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چیف آفیسر بلدیہ سے شہر بھر میں تجاوزات کا گرینڈ آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں