ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی گندم میں آتشزدگی پر تشویش

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی گندم میں آتشزدگی پر تشویش

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122میاں فراز منیر نے مختلف مقامات پرگندم کی فصل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔۔

احتیاطی تدابیر اختیار کر کے بھاری نقصان سے بچا جاسکتا ہے ،ایک بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ گندم کی کٹائی کے سیزن میں تیار فصل کو آگ لگنے سے کاشتکا ر کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ،جس کے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ کٹائی کے سیزن کے دوران حتی الامکان احتیاطی تدابیر اختیا ر کرنی چاہیے ، کھیت کے پا س موجود کچرے کے ڈھیر کو آ گ نہ لگائی جائے ،کٹا ئی کے دوران سگریٹ نوشی سے اجتناب کرنا چاہیے ، گندم کی فصل کے تنکے اور با قیات کو کھیت میں آگ لگانے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں