دفتر یونین کونسل 41بچیانہ سے کمپیوٹر سسٹم غائب ہو گیا

 دفتر یونین کونسل 41بچیانہ سے کمپیوٹر سسٹم غائب ہو گیا

بچیانہ( نمائندہ دنیا )سیکرٹری یونین کونسل کی مبینہ بدنیتی کے باعث دفتر یونین کونسل 41بچیانہ میں عرصہ دراز سے کمپیوٹر سسٹم غائب۔ سائلین دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ۔

بھاری فیسوں کے عوض بچوں کے نام اور فوتیدگی اندراج کئے جانے لگے ۔ میاں سلیم نامی سیکرٹری یونین کونسل 41چک نمبر657گ ب نے مبینہ طور پر اپنی ا جارہ داری قائم کرتے ہوئے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے ۔ حکومت کی طرف سے سسٹم آن لائن کئے جانے پر تمام یونین کونسلز میں کمپیوٹر اور پرنٹر کی سہولت دی گئی تھی لیکن یونین کونسل 41چک نمبر57/8گ ب میں یہ سہولت دئیے جانے کے باوجود سیکرٹری یو سی میاں سلیم نے مبینہ طور پر کمپیوٹراور پرنٹر و دیگر اسیسریز کو وہاں سے غائب کردیا ہے جس کے باعث سائلین کو حصول سرٹیفکیٹس کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں