تعلیمی سال کے 3 ہفتے گزر گئے ، طلبا کو کتابیں نہ مل سکیں

تعلیمی سال کے 3 ہفتے گزر گئے ، طلبا کو کتابیں نہ مل سکیں

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے افسروں کی غفلت کے باعث تعلیمی سال شروع ہو نے کے تین ہفتے گزرنے کے بعد بھی ضلع بھر کے سر کاری سکولوں کے طلبا و طالبات کو تدریسی کتب فراہم نہیں کی جاسکی ہیں ۔۔۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے سر کاری سکولوں کے طلبا و طالبات کو مفت درسی کتب کی فراہمی کے پروگرام کے تحت ہر سال 31مارچ تک پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جاری کردہ کتب سکولوں میں نئے داخل ہو نے والے اور اگلی کلاسوں میں پر موٹ ہو نے والے طلبا و طالبات کو مفت فراہم کی جاتی ہیں ،تاکہ وہ یکم اپریل سے شروع ہو نے والے نئے تعلیمی سال سے اپنی پڑھائی شروع کر سکیں ،تاہم امسال تین ہفتے گذرنے کے باوجود ضلع بھر کے 1200سے زائد سر کاری سکولوں کے ہزاروں طلبا و طالبات درسی کتب سے محروم ہیں ،جس کے نتیجہ میں سر کاری سکولوں میں کسی بھی کلاس میں تدریسی نظام شروع نہیں کیا جاسکا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں