ورلڈارتھ ڈے پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیر قیادت آگاہی واک

ورلڈارتھ ڈے پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ  کی زیر قیادت آگاہی واک

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ورلڈارتھ ڈے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا کی زیر قیادت آگاہی واک کا انعقاد ۔۔۔

آگاہی واک میں اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد،سی ای او ایجوکیشن رضیہ سلطانہ، ڈی او ماحولیات عثمان ظفر، سول سوسائٹی، طلبا و دیگر محکموں نے بھی شرکت کی، واک کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمین کے تحفظ کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ، پلاسٹک کے استعمال پر پابندی ہے اس کا استعمال ترک کرنا چاہیے ، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے شجرکاری بہت ضروری ہے ، گزشتہ سال 2لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے جن کی حفاظت کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں