سمندری:پستول سے کھیلتے گولی چل گئی6سالہ بچہ جاں بحق

سمندری:پستول سے کھیلتے گولی چل گئی6سالہ بچہ جاں بحق

سمندری(نمائندہ دنیا) پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چل گئی چھ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔

تھانہ ترکھانی کے گاؤں چک نمبر49 گ ب میں نوازش نامی شخص نے گندم نکلوانے کیلئے کھیتوں میں تھریشرمشین لگا رکھی تھی کہ اس کا چھ سالہ بچہ ابراہیم گھر میں موجود تھا جس نے الماری سے پستول نکال کراس سے کھیلنا شروع کر دیا اسی اثنا میں پستول سے گولی چل گئی جو مذکورہ بچے کو لگی جس وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں