سرکاری بقایا جات کی ریکوری میں سست روی پر ڈی سی برہم

سرکاری بقایا جات کی ریکوری میں سست روی پر ڈی سی برہم

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی ریکوری میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا اوراسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کا ہدف مقرر کرکے اسکی تکمیل یقینی بنانے اور انہیں بلاناغہ آگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے بورڈ آف ریونیو کے اقدامات پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور واٹر ریٹ،زرعی انکم ٹیکس،سٹیمپ ڈیوٹی ویگرمدات میں مقررہ اہداف اور اب تک کی پیشرفت کا موازنہ کرتے ہوئے سخت ہدایات کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں