وائلڈ لائف بریڈنگ سنٹر گٹ والہ ، طلبا کو دورہ کرایا گیا

وائلڈ لائف بریڈنگ سنٹر گٹ والہ ، طلبا کو دورہ کرایا گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وائلڈ لائف بریڈنگ سنٹر گٹ والہ میں بچوں طلبا کو سنٹر کا دورہ کروایا گیا بچوں کو پلاسٹک کے نقصانات سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔۔۔

وائلڈ لائف عملے نے پلاسٹک کو کوڑے دان میں ڈال کر بچوں کو پلاسٹک کے استعمال سے بچنے کی ترغیب دی ۔وائلڈ لائف بریڈنگ سنٹر گٹ والہ میں گزشتہ روز ارتھ ڈے کے موقع پر سکول کے طلبا کو سنٹر میں بلایا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر عامر نیازی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نمرہ رشید سپر وائزر احسان اللہ نیازی اور وائلڈ لائف عملہ بھی موجود تھا سنٹر میں آنے والے طلبا کو ارتھ ڈے کے تھیم نو پلاسٹک سے متعلق آگہی دی گئی طلبا کو پلاسٹک کا استعمال ترک کرنے اور زمین کی حفاظت کرنے کی ترغیب دی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں