ریکارڈ تبدیل،پراپرٹی مالکان کو نوازنے،رشوت لینے کا انکشاف

ریکارڈ  تبدیل،پراپرٹی  مالکان  کو  نوازنے،رشوت  لینے  کا  انکشاف

فیصل آباد(عبدالباسط سے )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی پراپرٹی ٹیکس برانچ کے افسر وں ا ور ملازمین کی جانب سے بااثر اور اپنے قریبی تعلقات کے حامل سرمایہ داروں اور پراپرٹی مالکان کو نوازنے اور۔۔۔

 انکا پراپرٹی کا ریکارڈ محکمہ کے سرکاری سسٹم میں تبدیل کر نے کیلئے کی جانے والی انوکھی بے ضابطگیاں سامنے آنے کا انکشاف ہوا۔ افسروں و ملازمین کی جانب سے دیگر افسر وں کی آئی ڈیز کے پاسورڈ استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر پراپرٹی کا ریکارڈ تبدیل کرتے ہوئے پراپرٹی ہولڈرز کو نواز نے کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ملوث افسرا ور ملازمین کے ہائی پروفائل تعلقات کی وجہ سے اعلیٰ حکام بھی انکے خلاف کارر وائیاں عمل میں لانے سے گریزاں ہیں۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی پراپرٹی ٹیکس برانچ میں تعینات افسروں ا ور ملازمین کی جانب سے کی جانے والی بے ضابطگیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ۔ جس کی وجہ سے محکمہ کے سرکاری خزانے کو تو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ذرائع سے انکشاف ہوا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس برانچ کے افسرا ور ملازمین کی جانب سے اپنے قریبی تعلقات کے حامل اور مبینہ نذرانوں کی ادائیگی کرنے والے پراپرٹی مالکان کو ریلیف دینے کیلئے انکی پراپرٹی کا سرکاری ریکارڈ میں رقبہ اور دیگر تفصیلات تبدیل کرتے ہوئے ٹیکس کی رقوم میں کمی کردی جاتی ہے ۔ ذرائع سے مزید یہ انکشاف ہوا ہے کہ افسروں ا ور ملازمین کی جانب سے مبینہ طور پر دیگر افسروں ا ور ملازمین کی غیر موجودگی اور انکی اجازت کے بغیر انکی آئی ڈیز کو استعمال کرتے ہوئے اس میں اپنے من پسند افسران کا ڈیٹا تبدیل کرتے ہوئے انہیں ٹیکس میں واضح ریلیف فراہم کردی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان بااثر افسروں ا ور ملازمین کے خلاف ماضی میں بھی اگر کسی آفیسر کی جانب سے کار روائی کی کوشش کی جاتی تھی تو ان ملوث افسروں کی جانب سے اپنے ہائی پروفائل تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے انہیں یا تو روک دیا جاتا یا انہیں تبدیل کروادیا جاتا تھا۔ جس کی وجہ سے ملوث افسرا و ر ملازمین کی جانب سے بلاخوف و خطر بے ضابطگیوں کا بازار سرگرم رکھا جاتا ہے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نعمان خالد کے مطابق بے ضابطگیوں میں ملوث عناصر کے خلاف حکام کو آگاہ کیا گیا ہے میرٹ پر کار روائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں