ڈاکخانوں نے یوٹیلیٹی بلز وصول کرنا بھی بند کردئیے

ڈاکخانوں نے یوٹیلیٹی بلز وصول کرنا بھی بند کردئیے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈاکخانوں کی جانب سے سہولیات اور سروسز میں اضافے کی بجائے کمی شروع کردی گئی ڈاکخانوں نے یوٹیلیٹی بلز وصول کرنا بھی بند کردئیے ۔۔۔

شہری پوسٹ آفس کی بجائے نجی کورئیر سروس اور نجی بینکوں کو ترجیح دینے لگے ۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ اسلام آباد کے احکامات کے بعد پوسٹ ماسٹر جنرل سنٹرل پنجاب سنگل ہینڈ اور ایل ایس جی پوسٹ آفسز کو یوٹیلیٹی بلز جمع کرنے سے روکا جس میں جی پی او فیصل آباد غلام محمد آباد پیپلز کالونی نمبر 2 کے پوسٹ آفسز ڈے کیٹگری میں آتے ہیں لیکن اس حکمنامے کے بعد دیگر ڈاکخانوں نے بھی یوٹیلیٹی بلز وصول کرنا بند کردئیے ہیں جس کی وجہ سے شہری نجی بینکوں کو ترجیح دے رہے ہیں لیکن دیہی علاقوں کے مکینوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں