ممنوعہ غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کا دھندہ عروج پر

ممنوعہ غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت کا دھندہ عروج پر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)میڈیکل سٹوروں اور فارمیسز پر کھلے عام ممنوعہ اور غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔ ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے مبینہ رشوت لیکر کھلی چھوٹ دے دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں قائم 2500 سے زائد میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز میں سے بڑی تعداد غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کا دھندہ کرنے میں مصروف ہے ۔ مالکان کی جانب سے مذکورہ ادویات خفیہ انداز میں انتہائی کم قیمت پر خریدی جاتی ہیں اور عام ادویات سے الگ ذخیرہ کرلیا جاتا ہے ۔ بعد ازاں بغیر ڈاکٹری نسخے کے کئی گنا مہنگے داموں ادویات فروخت کی جاتی ہیں۔ ممنوعہ ادویات کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں تعینات ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے مبینہ طور پر کارروائی نہ کرنے کے لیے رشوت وصول اور دھندہ جاری رکھنے میں معاونت فراہم کی جاتی ہے جبکہ رقم دینے سے انکار کرنے والے چند میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف فرضی کارروائیاں کرکے کیسز بنا دیئے جاتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں