نشے میں دھت ملزموں کا ماں بیٹیوں کو قابو کرکے تشدد

نشے میں دھت ملزموں کا ماں  بیٹیوں کو قابو کرکے تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نشے میں دھت ملزموں نے ماں بیٹیوں کو مبینہ طورپر قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنادیا۔

 تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے چک نمبر 79 ج ب میں ساجدہ نامی خاتون کوملزموں کی جانب سے نشہ کی حالت میں اسے بیٹیوں سمیت قابو کرکے ہراساں کرنے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔ اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں