لڑکی او رشادی شدہ خاتون سے اغواکے بعد زیادتی

 لڑکی او رشادی شدہ خاتون سے اغواکے بعد زیادتی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اورر شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔تھانہ ملت ٹائون کے علاقے فرید ٹائون کے رہائشی مقصود کی 16 سالہ بیٹی کو ملزم کی جانب سے اغواکے بعد نامعلوم مقام پر لیجاکر زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ غلام آبادکے علاقے جنرل ہسپتال کے قریب سے عابد نامی شہری کی اہلیہ کو نامعلوم ملزموں کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔ تھانہ گلبرگ کے علاقے میں کمسن بچی نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ جناح کالونی کی رہائشی آمنہ نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیٹی ساڑھے تین سالہ (ا، ف) کو ملزم ریحان کی جانب سے قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ بچی نے مزاحمت کرتے اور شور مچاتے ہوئے کوشش ناکام بنادی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں