ماموں کانجن میں کمیٹی عملہ نے کچرے کے ڈھیر لگادیئے

ماموں کانجن میں کمیٹی عملہ نے کچرے کے ڈھیر لگادیئے

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)اندرون شہر میونسپل کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے کچرے کے ڈھیر ،انتظامیہ کی نااہلی کا منہ چڑھا رہے ہیں ۔

ماموں کانجن میں اندرون شہر ریلوے سٹیشن کے قریب میونسپل کمیٹی عملہ نے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگا رکھے ہیں جس سے ہر طرف تعفن پھیلا ہوا ہے کوڑے کے ڈھیروں کے قریب ہی گوشت ،فروٹ و دیگر خوردونوش کی اشیاء کے سٹال بھی موجود ہیں میونسپل کمیٹی کے عملے کی جانب سے سارے شہر کا کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے اندرون شہر میں ڈھیر لگا دئیے جاتے ہیں پنجاب حکومت کے وژن صاف ستھرا پنجاب کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر سے کوڑے کے ڈھیر فوری اٹھوائے جائیں اور شہر کے باہر کوڑے کرکٹ کا ڈمپنگ پوائنٹ بنایا جائے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں