لڑکی اور شادی شدہ خاتون کیساتھ اغواکے بعد زیادتی

لڑکی اور شادی شدہ خاتون کیساتھ اغواکے بعد زیادتی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

تھانہ سمن آبادکے علاقے نثار کالونی کے علاقے میں سونیا بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اسکی پوتی 16 سالہ (ع )کو ملزم کی جانب سے اغوا کر کے زیادتی کانشانہ بنادیاگیا۔ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے فاروق آبا دمیں رضا عباس نامی شہری کی اہلیہ 35 سالہ (ع) کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے مبینہ طورپر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔ تھانہ سٹی سمندری کے علاقے میں خاتون کو گھر میں گھس کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے (ف، ک)نامی خاتون نے پولیس کوبتایا کہ وہ اپنے گھر موجود تھی کہ ملزم نے زبردستی داخل ہوکر قابو کرلیااور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں