گوجرہ میں مزدوروں کے عالمی دن کے حواے سے تقریب

گوجرہ میں مزدوروں کے عالمی دن کے حواے سے تقریب

گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)جوائے فاؤنڈیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیرِ اہتمام گوجرہ میں مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں مزدوروں کو بتایا گیا کہ ہر سال مئی کا پہلا دن ہمیں دنیا بھر میں قوموں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے محنت کشوں کی قربانیوں کا اعتراف کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔

حکومت کا تیز رفتارجامع اور پائیدار ترقی کا ہدف صرف ہماری محنتی اور پرعزم افرادی قوت کی وجہ سے حاصل ہو رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جوائے فاؤنڈیشن یعقوب صادق نے تقریب سے خطاب کرتے کیا۔اس موقعہ پر پروگرام کوارڈینیٹر واجد علی نے کہا کہ یکم مئی مزدوروں کیلئے اکٹھے ہونے اور بہتر کام کے حالات، منصفانہ اجرت اور مزدور کے دیگر حقوق کا مطالبہ کرنے کا دن بن گیا ہے ۔ ہم ریاست سے معاشرے میں پسماندہ طبقے کی خوشحالی کیلئے اقدامات ہرممکن اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔تقریب میں معززین علاقہ زمان، فرمان ، عرفان، میاں قاسم، عمر ساجد اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں