ریونیو افسر سوفیصد واجبات وصولی یقینی بنائیں:الطاف انصاری

ریونیو افسر سوفیصد واجبات وصولی یقینی بنائیں:الطاف انصاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو الطاف انصاری کی زیر صدارت ریونیو ریکوری و انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو الطاف انصاری نے ریونیو افسروں کو آبیانہ ، میوٹیشن فیس، ایف بی آر ، زرعی انکم ٹیکس ریکوری ، سٹیمپ ڈیوٹی انتقالات اور دیگر ریونیو واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام ریونیو افسر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور ریکوری اہداف کو مقررہ وقت پر یقینی بنائیں ، انہوں نے کہا کہ نادہندگان کو نوٹسز جاری کیے جائیں اور واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کی فصلوں کو قرق کیا جائے تاکہ ریکوری کا حصول یقینی بنایا جا سکے ، ریونیو ریکوری کیلئے افسر فیلڈ میں نکلیں اور عملہ ریونیو کی رہنمائی کریں اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، تحصیلدار ، نائب تحصیلدار ، افسران لینڈ ریکارڈ سنٹر و دیگر ریونیو افسر و عملہ موجود تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں