ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ میں ڈاکٹرز اور ادویات نا پید

ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ میں ڈاکٹرز اور ادویات نا پید

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل جڑا نوالہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوناں گوں مسائل کا شکار،ڈاکٹرز اور ادویات کی عدم دستیابی پر علاج کے لیے آنیوالے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا۔

ممبر مرکزی جمعیت اہلحدیث سپریم کونسل ملک عبدالحفیظ ودیگرمقامی سماجی شخصیات نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ادویات اور ڈاکٹرز کی عدم دستیابی پر رورل ہیلتھ سینٹر کا منظر پیش کررہا ہے ، روزانہ سینکڑوں مریضوں پرائیویٹ کلینکوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے جہاں ان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب،صوبائی وزیر ہیلتھ و دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں