ڈی سی جھنگ کاڈی ایچ کیوہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ

ڈی سی جھنگ کاڈی ایچ کیوہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ا یم عمیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ٹراما سینٹر کا اچانک وزٹ کیا اور مریضوں کو فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ صحت کی سہولیات فراہمی کیلئے متحرک ہے ۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے سرپرائز وزٹس کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت بھی کی اور ادویات فراہمی پراطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کلمہ چوک سے ملحقہ فاریسٹ پارک کی بحالی پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کو فاریسٹ پارک کی بحالی اور پلانٹیشن پربریفنگ میں بتایا گیاکہ پارک کے اطراف سے تجاوزات کا خاتمہ کروایا گیا ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے اور شہریوں کو خوشگوار و سرسبزوشادابی فراہم کرنے کے لئے درختوں کی تعداد بڑھائی جائے ، شہریوں کو دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ترغیب دی جائے ۔ شہر کی خوبصورتی فاریسٹ پارک کی بحالی پر اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں