پراپرٹی پر قبضہ کی کوشش سامان چوری پر مقدمہ درج

پراپرٹی پر قبضہ کی کوشش  سامان چوری پر مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی پر قبضہ کی کوشش کرنے اور سامان چوری کرنے والے ملزمان مقدمہ کی لپیٹ میں آگئے ۔

 تھانہ گلبرگ کے علاقے گوبند پورہ کے رہائشی اکبر نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے اسکی پراپرٹی پر قبضہ کی کوشش کی گئی بعد ازاں جاتے ہوئے قیمتی سامان بھی چوری کرنے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں