وین میں ناقص گیس سلنڈر‘ ڈرائیور گرفتار

 وین میں ناقص گیس سلنڈر‘ ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کوحراست میں لے لیاگیا۔

تھانہ روشن والا کے علاقے چک نمبر 243 رب کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کے دوران وین کو روک کر چیک کیا جس میں نصب کئے گئے ناقص گیس سلنڈرز جان لیواء حادثے کا سبب بن سکتے تھے ۔ جس پر ڈرائیور فیاض کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں