شہرکا تجارتی پوٹینشل اجاگر کرنے کیلئے نمائشیں ضروری:ڈاکٹر سجاد

شہرکا تجارتی پوٹینشل اجاگر کرنے کیلئے نمائشیں ضروری:ڈاکٹر سجاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد کے تجارتی پوٹینشل کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف سیکٹرز بارے مسلسل نمائشوں کا انعقاد ہونا چاہیے ۔۔

یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے تین روزہ فرنیچر ایکسپو کے89ویں ایڈیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں مسلسل بین الاقوامی معیار کی نمائشوں کے انعقاد سے جہاں لوگوں کے طرز رہائش میں جدیدیت، آسودگی اور بہتری آئے گی وہیں متعلقہ صنعتوں اور کاروباری اداروں کی مصنوعات کو فروغ دینے کی بھی نئی راہیں کھلیں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں